آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات بارڈر مینجمنٹ پر غور، ترک سفیر بھی ملے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر غور کیا گیا، ترک سفیر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔