مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ کی پاکستان کو قیمت چکانا ہو گی: بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک
نئی دلی (اے ایف پی) بھارتی وزیر دفاع نرملا نے بڑھک لگائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوجی کیمپ پر حملے کی پاکستان کو قیمت چکانا ہو گی۔ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری انٹیلی جنس نے نشاندہی کی ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سرحد پار ان کے ہینڈلرز ان کو کنٹرول کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا پاکستان کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور پاکستان کو اس مہم جوئی کی قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا حملہ آوروں کا مرنے والا چوتھا ساتھی گائیڈ تھا اور وہ کیمپ میں داخل نہیں ہوا اور حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔