• news

قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ملائیشیا روانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)8 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) بدھ کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چمپئن شپ 15 سے20 فروری تک ملائشیاء میں کھیلی جائیگی جس میں5 کھلاڑی اور 3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں ارسلان، زاہد محمود، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ افیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور کے پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 14 فروری کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور کیمپ میںکھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایشیئن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ایشیاء کے42 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائیگا اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن