• news

پی ایس ایل 3، لاہور قلندرز کی بھرپور ٹریننگ کا آغاز

لاہور(صباح نیوز)پاکستان سپر لیگ تھری 22 فروری سے شروع ہوگا، ایونٹ کی تیاری کے لئے لاہور قلندرز نے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، وہیں ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ری لکس کرنے کیلئے مقابلہ باؤلنگ ایرینا کا دورہ کرایا۔ پاکستان سپر لیگ تھری کیلئے لاہور قلندرز کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑی سخت ٹریننگ کررہے ہیں، وہیں ٹیم مینجمنٹ نے ان کو ری لیکس کرنے کا پروگرام بنایا۔ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو لاہور کے مقامی بالنگ ایرینا کا دورہ کرایا۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دو دن سخت ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کو فریش ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن