• news

آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز تھرو بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز تھرو بال چیمپئن شپ (کل) بدھ سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ حیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں کے کھلاڑیوں حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ انڈر 14 اور انڈر 19 گرلز کھلاڑیوں کے علاوہ بوائے کھلاڑیوں کے مقابلے منعقد ہونگے اور فائنل مقابلے 16 فروری کو ہونگے فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو پچاس، پچاس ہزار روپے جبکہ بہترین کھلاڑیوں کا انعام پانچ، پانچ ہزار روپے ساتھ میڈلز اور اسناد سے بھی نوازا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن