وزیراعظم 17 فروری کو حافظ آباد جائیں گے
حافظ آباد+ ونیکے تارڑ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 17فروری کو حافظ آباد کا دورہ کرینگے اور نواحی قصبہ ونیکے تارڑ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے مقامی یونین کونسلوں کے چیئرمینوںکے اجلاس میں بتائی۔