قصور: مدثر جعلی مقابلہ کیس، جے آئی ٹی نے 2 اے ایس آئی، ایک ڈرائیور بے گناہ قرار دیدیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایمان فاطمہ قتل کیس میں جعلی مقابلہ میں ہلاک ہونے والے مدثر کے کیس میں جے آئی ٹی ٹیم نے تفتیش کیلئے لئے گئے 2اے ایس آئی اور ایک ڈرائیو ر کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ ایما ن فاطمہ قتل کیس میں مدثر نامی نوجوان کو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کر دیا۔ ملزم عمران کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے قتل کر دیا تھا اور ملزم عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی ایمان فاطمہ کے ساتھ جب میچ ہو گیا تو جے آئی ٹیم نے ایمان فاطمہ کو دوبارہ کھولا اور تفتیش شروع کر دی ، جسے آئی ٹی ٹیم نے ابتدائی طور پر پہلے چھ ملزمان جن میں سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی تنویر احمد اور محمد شریف سمیت چھ ملازمان کو اپنی حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی تھی جس پر جرم ثابت نہ ہونے پر اے ایس آئی تنویر ،اے ایس آئی شریف اور ڈرائیور محمد حسین کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیا۔