• news

ملتان‘اوکاڑہ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ گگو منڈی: اوباشوں کی 4لڑکیوں ‘2ڈانسرز سے اجتماعی زیادتی

ملتان‘اوکاڑہ‘صدر گوگیرہ‘ کرمانوالہ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ(صباح نیوز+نامہ نگاران)ملتان میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملتان کے علاقے باغ حسین میں تین افراد نے لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر دو فرار ہوگئے۔متاثرہ لڑکی کا ہسپتال سے میڈیکل کرایا گیاجبکہ مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی چک نمبر 326گ ب کے گوہر علی نے پولیس کو بتایاکہ اسکی14سالہ بیٹی گائوں میں ٹیوشن کا پوچھنے گئی واپس آتے ہوئے جب شبیر اور سلمان کے گھرکے قریب پہنچی تو انہوں نے زبردستی اسے اٹھا لیااور موٹرسائیکل پر بیٹھا کرفصل کماد میں لے گئے اور اسکے ساتھ زیادتی کرتے رہے،تھانہ چٹیانہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق چار افراد نے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر پندرہ سالہ دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی قصبہ 22جیڈی کے رہائشی اعظم کی 15سالہ بیٹی رمشاء بی بی اپنی سہیلی کے گھر سے واپس آرہی تھی کہ راستے میں علی رضا ولد ریاض ، وارث ولد شوکت ، دلاور ولد صدیق اور توصیف ولد سلیم نے اسلحہ کے زور پر روکا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر ایک احاطہ میں لے گئے جہاں اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے علاوہ ازیں نواحی قصبہ 5فور ایل کے رہائشی محمد اختر کی چچا زاد بہن ثناء بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اچانک اوباش شاہین ولد محمد یعقوب دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق اوباشوں کی گن پوائنٹ پر ڈانسر لڑکیوں سے زیادتی‘6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق بورے والہ کا رہائشی شیخ عاصم عرف بلا اپنے کزن کی شادی پر مجرا کروانے کے لیے لاہور سے ڈانسر لڑکیوں مافیا بی بی ،عائشہ ،حجاب اور ثنا ء محمود کو لے کر آ یا گزشتہ رات اڈا مانا موڑ کے قریب حسن گھمن کے ڈیرے پر مجرے سے فارغ ہو کر جب ڈانسرز کار میں بیٹھ کر لاہور واپس جارہی تھیں تو مبینہ طور پر ملزم جاوید عرف چیتہ نے اسلحہ کے زور پر گاڑی روک لی اور مسماۃ مافیہ اور دیگر کو گاڑی سے اتار کر ایک کمرے میں لے گیاجبکہ ملزم جاوید باہر کھڑا پہرا دینے لگا اور شیخ عاصم نے مافیہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حسن گھمن نے حجاب بی بی سے بوس و کنار شروع کردیا حجاب بی بی نے روکا تو ملزمان نے اسے گھو نسوں اور مکوں سے مارناشروع کر دیا ۔ تھوڑی دیر بعد شیخ عاصم کمرے سے باہر نکلا اور ثناء محمود کو کمرے میں لے جا کر اسے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے ساتھی شاہد سلیم کی درخواست پر ملزمان شیخ عاصم عرف بلا ،حسن گھمن ،جاوید عرف چیتہ اور تین نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن