• news

سپریم کورٹ: انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں (آج) منگل کو چیف جسٹس کے سربراہی میں تین رکنی بینچ کے رو برو انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی اسی روز نقیب اللہ محسود قتل کیس کی بھی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو معطل ایس ایس پی رائو انوار کی گرفتاری کیلئے دس روز کی مہلت دی تھی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو رائو انوار کی گرفتاری کیلئے معاونت کی ہدایت کی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن