پی ٹی وی حملہ‘ ایس ایس پی تشدد سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملوں اور ایس ایس پی تشدد کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق عدالت ملزموں کی درخواست منظور کرتے ہوئے قبل از گرفتاری ضمانت دیتی ہے۔ملزمو پر کارکنوں کو حملے پر اکسانے کا الزام ہے، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اسی طرح کے الزامات میں عمران خان کو ضمانت دے چکی ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات میں شیریں مزاری کو بیگناہ پایا، ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ شیریں مزاری کو بے قصور پاتے ہوئے ان کے خلاف درخواست خارج کی جاتی ہے۔