سپیریئر یونیورسٹی کے طلباء کی’’ گلوبل سٹوڈنٹ انٹرپرینیورایوارڈ‘‘میں اول پوزیشن، 5 لاکھ روپے انعام دیا گیا
لاہور (پ ر) انٹرپرینیورآرگنائزیشن (EO) کے زیرِاہتمام’’ ـلمز یونیورسٹی‘‘میں ’’گلوبل سٹوڈنٹ انٹرپر ینیورایوارڈز 2018‘‘کامقابلہ منعقد ہوا۔ ملک بھر سے 30یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے 113 آئیڈیاز پیش کیے جن میں سے سپیریئر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ’’آئی آٹومیٹ‘‘ نے ججز کے دل جیت لیے اور 5 لاکھ روپے کا اول انعام حاصل کیا۔اب یہ ٹیم اپنے پراجیکٹ کے ذریعے کینیڈا میںکامیابی کے نئے زینے طے کرنے جارہی ہے۔ سپیریئر یونیورسٹی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس حمزہ شیخ، شہزاد یونس اور ہشام بیگ پر مشتمل ٹیم آئی آٹومیٹ نے اس کامیابی کو پرو۔ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی کے نام کیا۔پرو۔ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرارحمان کی سربراہی میں انٹرپرینیورشپ کی ترویج پر گراںقدر کام کیاجارہا ہے۔