• news

ٹیوٹا ڈرائیونگ کورس کے طلباء کو آسان شرائط پر گاڑیاں دلوائے گا:چیئر مین ٹیوٹا

لاہور (پ ر) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک فاروق مظہراور SSPٹریفک پولیس اطہر سعید نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا ڈرائیونگ کورس کے پاس آئوٹ 1000طلباء کو بینکوں سے آسان شرائط پر گاڑیاں دلوائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جس سے وہ اپنے طور پر روزگار کما سکیں ۔طلباء یہ گاڑیاں اوبر،کریم ،البراک جیسے کئی اداروں سے رجسٹرڈ کرا کے 25سے 30ہزار تک ماہانہ کما سکیں گے۔ چیئر مین کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ تربیت ڈرائیور کو دی جاتی ہے اور کسی بھی معاشرے کے مہذب ہونے کا اندازہ وہاں کی ٹریفک کو دیکھ کر لگایا جا تا ہے ۔عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کورس کے پہلے فیز کی کامیابی کے بعد دوسرے فیز میں اس کورس کا دائرہ کار مزید 5اضلاع میں بڑھایا جا رہے جن میں ملتا ن،راولپنڈی ،فیصل آباد،چنیوٹ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن