• news

سینٹ الیکشن سبوتاژ کرنے کی سازشیں ناکام ہوچکیں: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ ایوان بالا کی52 نشستوں اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ جمہوری نظام کو خراب کرنے اور گالی گلوچ کی سیاست متعارف کروانے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ پارلیمنٹ اور حکومت اپنا وقت پورا کرکے جمہوری استحکام کا باعث بنے گی۔ عدلیہ نے بھی اعلیٰ روایات قائم کی ہیں۔ احتساب سب کا بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن