• news

حکومت نے جنداللہ کو کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) وزارت داخلہ نے جند اللہ تنظیم کو کالعدم قرار دیدیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جنداللہ کو کالعدم قرار دیا گیا۔ جند اللہ کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں رکھ دیا گیا۔ وزات داخلہ نے جنداللہ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن