• news

چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کے سندھ جیل میں قید ملزم شاہ رخ جتوئی کو جیل سے ہسپتال شفٹ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ خیال رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سجاد تالپور اور سراج تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔گرفتاری کے بعد اگلے ہی روز شاہ رخ جتوئی کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں دو روز بعد ہی کمر کی تکلیف کے باعث شاہزیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن