• news

افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

شارجہ (سپورٹس ڈیسک)افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی و ن ڈے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ۔ زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 154رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ راشد خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔افغان ٹیم نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ راشد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔

ای پیپر-دی نیشن