• news

مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں: غلام مبشر میکن

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے تمام ڈویژنز کے ایس پیز سے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں عدالتی امور پر میٹنگ کی ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کرائیں۔ اشتہاریوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو جلداز جلد سزادلوائیں ۔ ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے پر تفتیشی افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔جن میں تھانہ شاہدرہ ٹائون کے سب انسپکٹر سلیم ،تھانہ داتا دربار کے سب انسپکٹر صفدر ،تھانہ شالیمار کے سب انسپکٹر حماد ،،تھانہ مناواں کے سب انسپکٹر ناصر امین اورتھانہ باٹا پور کے سب انسپکٹر محمد اکرم شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن