ہائیکورٹ: وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار نے جی پی او چوک میں اورنج لائن منصوبے کے ساتھ وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے48گھنٹے کی مہلت دے دی۔ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں کے مطابق پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔اگر انہوں نے پارکنگ پلازہ تعمیر نہ کیا تو جی پی او چوک میں اورنج ٹرین کا منصوبہ روک دیں گے۔متعدد بار یقین دہانی کے باوجود پلازہ کی تعمیر شروع نہیں کی گئی۔