داتا دربار پولیس نے گھر سے بھاگ کر آنے والی بچی کو والدین کے حوالے کر دیا
لاہور (نامہ نگار) پولیس نے داتا دربار کے علاقہ میں گھر سے ناراض ہوکر بھاگ کر آنے والی 14 سالہ بچی کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقہ میں پولیس نے 14 سالہ عروج فاطمہ جوکہ گھرسے ناراض ہوکر بھاگ کر آئی تھی‘ اسے مشکوک سمجھ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ میں اپنے گھروالوں سے ناراض ہوکر بھاگ آئی ہوں جس پر پولیس نے اس کے لواحقین سے رابطہ کیا اور اس کی والدہ اور بھائی کے حوالے کر دیا ہے۔