• news

کشمیر کی آزادی اور بھارتی ظلم کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی

مانچسٹر (عارف چودھری) جب سے نئے قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی نے پاکستانی قونصل خانہ کا چارج سنبھالا ہے۔ پاکستان کے ہر اہم دن خواہ 23 مارچ 14 اگست یا کشمیر ڈے ہو وہ بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں پروقار تقریب ہوئی۔ نظامت کے فرائض فضاء نیازی نے نبھائے۔ قونصلر جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ ہم سب کو مل کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانا چاہئے۔ بچوں نے نغمے گائے آزادی شو بھی پیش کیا۔ وزیر افضل خان‘ بیرسٹر امجد ملک‘ بشیر رٹوی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن