مصری فورسز کا سیناء میں کریک ڈاؤن جاری مزید 38 جنگجو ہلاک ، 60 ٹھکانے تباہ
قاہرہ(این این آئی)مصر کی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں داعش اور دوسری تنظیموں سے وابستہ مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ان کے حملوں میں مزید 38 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے سرکاری ٹی وی نے فوج کا ایک بیان نشر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ نے جنگجوؤں کے 60 ٹھکانوں کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔