• news

ملتان، بند بوسن کے رہائشی کا سکندر بوسن کو گردہ عطیہ کرنے کا اعلان

ملتان (سپیشل رپورٹر) شہر کے نواحی علاقہ بند بوسن کے رہائشی محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ان کا وفاقی وزیر سکندر بوسن سے قلبی اور روحانی تعلق ہے۔ سکندر بوسن ایک ایماندار شخص ہیں۔ وہ ان کے لئے اپنا گردہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایسے لیڈر کی اس حلقہ کو شدید ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ اس موقعہ پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سکندر بوسن کی علالت کیاطلاع پر ان کے حلقہ این اے 151 میں ہر شخص پریشان ہے اور ان کی درازیٔ عمر اور بہتر صحت کے لئے دعاگو ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن