• news

روس کا اینٹی ائیر کرافٹ ڈیفنس سسٹم کے جدید میزائل کا تجربہ

ماسکو (صباح نیوز + نیٹ نیوز) روس نے اپنے اینٹی ائیر کرافٹ ڈیفنس سسٹم کے نئے اور جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے میزائل تجربے کی ویڈیو بھی جا ری کر دی۔ روسی وزارت دفاع نے میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق یہ تجربہ قازقستان کے علاقے سیری شاگان ملٹری بیس سے کیا گیا۔ میزائل تجربے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن