• news

ملتان سے لاپتہ ہونیوالی 2 بچیاں آزاد کشمیر سے مل گئیں

ملتان (خبرنگار خصوصی) تھانہ قطب پور کے علاقے سے چار روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی بچیاں آزادکشمیر سے مل گئی ہیں۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے انہیں ملتان منتقل کر دیا ہے۔ 9 فروری کو 13 سالہ شیزا اور 12 سالہ علشبہ غائب ہوئی تھیں جس پر ورثاء نے ہفتہ کے روز پرانا شجاع آباد روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ بچیاں گھر والوں سے ناراض ہو کر چلی گئیں وہ ٹرین کے ذریعے ملتان سے لاہور پہنچیں۔ لاہور سے بذریعہ بس راولپنڈی رشتے داروں کے پاس چلی گئیں وہاں پر پہنچ کر وہ ایڈریس بھول گئیں۔ بھول کر وہ مظفرآباد آزادکشمیر کی بس میں بیٹھ گئیں آزادکشمیر پہنچ کر بس اڈے پر رونے لگیں، قریبی افراد نے انہیں کوہالہ پولیس چوکی پہنچایا۔ اطلاع پر قطب پور پولیس انہیں واپس لائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن