سعودی عرب: بحریہ کے جہاز ذوالفقار پر سفیر ہشام بن صدیق نے عشائیہ دیا‘ بحری مشقوں کے انعقاد پر شاہ سلمان کا شکریہ
جدہ (امیر محمد خان سے) دیرینہ دوست سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کی تجربہ کار بحریہ میں مزید مضبوط کرنے کیلئے پاکستان کا نیول دستہ جس میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز ذوالفقار ،ہیلی کاپٹرز، لانگ رینج میرین ، عظمت‘ قواط نے مشترکہ جنگی مشقیں کیں۔ پاکستان بحریہ کے جہاز ذوالفقار پر سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے پرتکلف عشائیہ کو اہتمام کیا جس میں سعودی نیوی کے کمانڈر مشرقی ریجن ریر ایڈمرل کافی الحربی و دیگر اعلی حکام کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا اور شاہ سلمان کا پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔