• news

لاہور چیمبر کے عہدیداروں کی مال روڈ پر احتجاج کرنے کے حوالے سے پابندی پر عملدرآمد کرانے کی اپیل

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اوردھرنوں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ضلعی و پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس پابندی پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ ایک بیان میں خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل نے کہا کہ مال روڈ ایک اہم تجارتی مرکز ہے اور اس کے گرد و نواح میں مزید بہت سی اہم مارکیٹیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قانون کے تحت مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہے لیکن آئے روز اس قانون کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوجاتے ہیں اور شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے جبکہ مظاہرین کی آڑ میں سماج دشمن عناصر بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن