• news

انجمن تاجران بلال گنج کا مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں سے انجمن تاجران بلال گنج کے وفد نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ میں شمولیت کااعلان کر دیا ۔ ایٹ کلب میں منعقدہ تقریب میں ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر محمود انصاری ، چیئرمین لاہور بابر محمود ، سینئر نائب صدر میاں عثمان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ تاجروں کے وفدنے مشیر وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ محمد علی میاں نے شمولیت اختیار کرنے والوںکوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ تاجروں کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل کیا جائے جس کیلئے اداروں کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن