• news

متنازعہ معاملات جلد نمٹانے کیلئے متبادل عدالتیں بنائی جائینگی: وزیرقانون سندھ

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں متنازعہ معاملات جلد نمٹانے کیلئے متبادل عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر قانون سندھ ضیاء النجار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عدالت کو حق ہوگا کہ جھوٹے مقدمات پر جرمانے کرے۔ اجلاس میں سندھ لاء اینڈ جسٹس کمشن بنانے اور سود پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن