ون ڈے رینکنگ : بھارت نے جنوبی افریقہ سے پہلی پوزیشن چھین لی‘ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) انٹرنےشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور جنوبی افرےقہ کے مابےن کھےلے گئے پانچوےں اےک روزہ مےچ کے اختتام پر ون ڈے کی نئی رےنکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کے بعد بھارت نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ پاکستان چھٹی پوزےشن پر بر اجمان ہے۔بھارت نے 6 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور اسی کے ساتھ 122 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی سنبھال لی۔آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا سیریزمےں شکست کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا اور اسے رینکنگ میں 118 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ انگلینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی۔
باکسر حسین شاہ حکومت‘سپورٹس بورڈ سے ناراض
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ ناراض ہوگئے۔برطانوی باکسرکے نام ہال کرنے کو ملکی باکسرز کی حق تلفی قرار دےدیا۔ حسین شاہ نے کہاکہ پاکستان کواولمپکس میں میڈل دلوائے۔ حکومت نے اسلام آباد باکسنگ ہال میرے نام پررکھنے کا وعدہ کیا تھا۔حسین شاہ سے قبل پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر محمد وسیم بھی ہال کے نام پر اعتراض اٹھا چکے ہیں۔حسین شاہ محمد وسیم کے ساتھ اسپورٹس بورڈ اور حکومتی رویے سے بھی ناخوش ہیں۔