• news

نیشنل آئس ہاکی لیگ ‘اولمپک کمیٹی میں تنازعہ ‘درجنوں کھلاڑی گیمز میں شرکت سے محروم

پیانگ چنگ(سپورٹس ڈیسک ) شمالی امریکہ آئس ہاکی لیگ اور ونٹر اولمپکس کمیٹی کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے بڑے کھڑے گیمز میں شرکت سے محروم رہ گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق تنازعہ کی وجہ سے بڑے کھلاڑی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے ۔نیشنل ہاکی لیگ جو کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے نے کھلاڑیوں کو ونٹر اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے 150سے 180کھلاڑی ونٹر اولمپکس گیمز میں شرکت نہیں کر سکے ہیں ۔لیگ میں انفرادی طور پر تیس ٹیمیں شرکت کرتی ہیں ۔جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان وقت کا بہت بڑا فرق ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر مقابلے آدھی رات کو کھیلے جاتے ہیں ۔لیگ انتظامیہ نے تین ہفتے تک مقابلوں کو ملتوی کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے کھلاڑی بھی ونٹر اولمپکس گیمز میں شرکت نہیں کر سکے ہیں ۔متعدد کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا تھا مگر ان کی کوئی نہیں سنی گئی ۔ امریکی آئس ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ مجھے سیاست سے نفرت ہے مگر جو کھلاڑی جنوبی کوریا آئے ہیں ان کیلئے بہترین وقت ہے کہ وہ اپنا لوہا منوائیں اور کارکردگی سے ثابت کریں کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں ۔امید ہے وہ ان لمحات کو زندگی بھر نہیں بھولیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن