• news

سرطان کے مریض بچے پی ایس ایل دیکھنے دبئی جائیں گے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ سرطان میں مبتلا بچے اس ماہ پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے دبئی جائیں گے۔ ان بچوں کا تعلق شوکت خانم ہسپتال سے ہے۔ پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی سرطان کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں 15 بچوں کا گروپ دبئی جائے گا۔ وہ سرطان میں مبتلا ان بچوں کو لِٹل چیمپئنز کہتے ہیں اور ’پشاور زلمی فاو¿نڈیشن کی سوچ یہی ہے کہ ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری جائیں اور انہیں زندگی کی خوشیوں کے قریب لایا جائے۔اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو زلمی ایمبیسیڈر بنائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ پہلی پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پشاور زلمی نے شدت پسندوں کا شکار بننے والے آرمی پبلک سکول کے 150 بچوں اور سٹاف کو دبئی بھیجا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن