سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کی اولمپکس مقابلوں سے ہٹ کر دلچسپ تفریح
پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے دوران سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کے ارکان نے فارغ وقت میں تفریح کے مواقع ڈھونڈ لیے۔سوئس اسکی ٹیم کے 2 ارکان کو کھیلوں کے مقابلے سے ذرا فراغت ملی تو وہ تفریح کے لیے شاپنگ مال چلے گئے جہاں انہوں نے اپنا وقت دلچسپ انداز میں گزارا۔دونوں کھلاڑی برقی سیڑھیوں کے ذریعے دلچسپ انداز میں شاپنگ مال میں نیچے سے اوپر گئے جس پر وہاں موجود لوگ انہیں حیرت سے دیکھتے رہ گئے اس کے علاوہ انہوں نے پارکنگ تک پہنچنے کے لیے بھی ایک منفرد انداز اپنایا اور سٹور کی سامان اٹھانے والی ٹرالی میں سوار ہو کر تیز رفتاری کے ساتھ مال کی بیسمنٹ میں گئے۔