• news

ونٹر اولمپکس میں شرکت ‘جنوبی کوریا شمالی کوریا کو 2.64ملین ڈالر ادا کرے گا

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے دستے کی ونٹر اولمپکس میں میزبانی کے بدلے 2.64ملین ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے جو جنوبی کوریائی متحدہ وزارت کی طرف سے ادا کئے جائیں گے ۔400سے زائد شمالی کورین افراد اور چیئر لیڈرز نے ونٹر اولمپکس کے دوران جنوبی کوریا کا رخ کیا ہے ۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو گیمز میں شرکت کی دعوت دی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات ختم کرنے کیلے مذاکرات کا دور شروع ہوسکے ۔

ای پیپر-دی نیشن