فلم ”دل کو مارو گولی“ سنسر کیلئے پیش
لاہور (کلچرل رپورٹر)مصنف وہدایتکارمحمدپرویزکلیم نے اپنی تکمیل شدہ فلم” دل کوماروگولی“ سنسرکےلئے سندھ فلم سنسربورڈمیںجمع کرادی ۔بتایاگیاہے کہ وہ فلم کی نمائش کی تیاریاں کررہے ہیں ۔فلم سنسرہونے کے بعد اس کی نمائش کی تاریخ کااعلان کریںگے۔مذکورہ فلم نئی کاسٹ پرمبنی ہے ۔ہدایتکارکاکہناتھاکہ یہ ایک ہلکی پھلکی رومانٹک فلم ہے۔ وہ پرامیدہیںکہ فلم بین اسے پسندکریںگے ۔