سیدنور، صائمہ نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی
لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز ہدایتکار سید نور اور صائمہ نے علیحدگی کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام جاری کردیا۔بتایاگیاہے کہ ایک ویب ٹی وی چینل نے خبرنشرکی تھی کہ دونوںکے درمیان طلاق ہوگئی ہے اوریہ خبرسوشل میڈیاپرآگ کی طرح پھیل گئی۔ جب یہ خبر سید نور اور صائمہ تک پہنچی تووہ ششدررہ گئے اورانہیںشدیددکھ ہواجس پرانہوںنے ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کیا۔ سید نور کا کہناتھا کہ ہم ان لوگوں میں نہیں ہیںجوچھوٹی چھوٹی باتوںکوسوشل میڈیا پر لائیں کیونکہ ہم اسے اچھانہیںسمجھتے تاہم ایک ویب ٹی وی چینل نے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے بے ہودہ اورگھٹیا خبر نشر کی ہے جوسراسرغلط ہے جس کی وجہ سے ہمیں سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئرکرناپڑا۔
اگرانہوںنے اپنے چینل پرباضابطہ معافی نہ مانگی اوراس خبرکی تردیدنہ کی توہم قانونی چارہ جوئی کاحق رکھتے ہیں۔جب تک زندگی ہے ہم ایک ساتھ ہیں۔صائمہ کاکہناتھاکہ مجھے اس خبرسے بہت تکلیف ہوئی ہے ۔ہم دونوںبہت خوش ہیںاورآئندہ بھی ایسے ہی رہیںگے ۔