نوازشریف لیگی ارکان کے عدلیہ مخالف بیانات پر درخواست‘ وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف سمیت ارکان اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائر درخواست وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ مصروفیات کی بنا پر عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔