• news

بھارتی پنجاب: اونچی ذات کے زمیندار کا 5 دلت بچوں پر تشدد‘ برہنہ کرکے سڑک پر گھمایا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر سے ملحقہ گاؤں سوہیاں کلاں میں اونچی ذات کے زمیندار نے اپنے کھیتوں میں کھیلنے والے 5 دلت بچوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر برہنہ کرکے پریڈ کرائی۔ پولیس سٹیشن مجیٹھیا کے ایس ایچ او کے مطابق ان بچوں کے والدین انتہائی غریب ہیں جو بچوں کے ساتھ شرمناک سلوک کرنے والے اشروبان پال سنگھ سے احتجاج کرنے کی بھی جرات نہ کر سکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم زمیندار کو گرفتار نہیں کیا جا سکا بچوں کو سڑک پر برہنہ پریڈ کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بھارت بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن