• news

گنے کی قیمت، خریداری، جہانگیر ترین کے وکیل، یقین دہانی کرانے والی ملز کو سپریم کورٹ سے نوٹسز جاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) گنے کی خرید اری اور قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پنجاب کسان اتحاد کے وکیل نے کہا کہ صوبے میں کسانوں سے گنے کی خریداری نہیں کی جا رہی اور عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی پر عمل نہیں ہو رہا۔ جس پر عدالت نے جہانگیر ترین کے وکیل اور گنا خریداری کی یقین دہانی کرانے والی شوگر ملز کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ اشرف شوگر مل، حمزہ شوگر مل، رحیم یار خان شوگر مل، انڈس شوگر مل اور جمالدین والی (جے ڈی ڈبلیو) شوگر مل نے کسانوں سے گنا خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن