یوحنا آباد: 30سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاںکھا کر زندگی ختم کرلی
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 30سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ہے۔ نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد میں 30سالہ آصف نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کرضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔