بھارتی فلمی گانے میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر ملیالم اداکارہ پریا پرکاش ڈائریکٹر، موسیقار کیخلاف مقدمہ
ممبئی+ لاہور (نیٹ نیوز+ نیوز ڈیسک) بھارتی ریاستوں آندراپردیش تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد دکن میں ملیالم اداکارہ پریا پرکاش ویریر فلم ڈائریکٹر اور موسیقار کیخلاف مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا فلک نما تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے 2 نوجوانوں ظہیر علی خان اور مقیت خان نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ملیالم فلم ’’اورو آوارلو‘‘کا گانا ’’مانکا ملارا یا پووی‘‘ دیکھا اور سینا یہ گانا انٹرنیٹ پر حالیہ دنوں میں اپنی معصوم مسکراہٹ سے غیر معمولی شہرت حاصل کرنیوالی گلوکارہ اداکارہ پریاپرکاش نے گایا اس گانے میں مقدس ہستیوں کا ذکر ہے جو فلم کے ہیرو ہیروئن پریکچرائز کرنا اسلامی شعائر اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے پولیس نے اس شکایت کے بعد اداکارہ پریاپرکاش، ہدایت کار عمرلالو اور موسیقار شان رگان کیخلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں اس گستاخانہ حرکت پر بھارت کی مسلمان تنظیموں اور علماء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فلم جو آج ریلیز ہو رہی ہے کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔