• news

جنسی سکینڈل: برطانوی اداکارہ منی ڈرائیور نے اوکسفیم سے خیرسگالی سفیر کا عہدہ چھوڑ دیا

لندن (اے ایف پی+نمائندہ خصوصی) برطانوی امداد تنظیم کے ورکرز کے جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کی رپورٹ کے بعد اداکارہ منی ڈرائیور نے خیرسگالی سفیر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے ہیٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام پر نائب سربراہ لارنس مستعفیٰ ہو گئی تھیں۔ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد اداکارہ ڈرائیور نے ٹویٹر پر پیغام میں لکھا یہ خبر میرے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے ایس ایڈ ایجنسیاں جو جنسی سکینڈلز چھپائیں گی انکی امداد میں کمی کر دی جائے گی۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سیکرٹری پینی مورڈنٹ نے یہ بات کہی۔ برطانوی وزارت برائے ترقیاتی امداد کا کہنا ہے کہ اوکسفیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اس تنظیم کیلئے سرکاری فنڈنگ ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن