• news

مشال قتل: 28 ملزموں کی بریت کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

پشاور(بیورورپورٹ) مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مقتول طالبعلم مشال خان کے بھائی ایمل خان نے 26 ملزمان کی بریت کے حوالہ سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر اپیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ اسلامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اتنے بڑے ظلم کے بعد ایسی سزا اسلامی قوانین کے خلاف ہے جس پر عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر سب ملزمان کو سزائے موت دی جائے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں ایڈوکیٹ ایاز خان، فضل خان اور شہاب خٹک مشال خان کے بھائی کی جانب سے کیس کی پیروی کرینگے جس میں حکومت سمیت 28 فریقین بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن