قصور ویڈیو سکینڈل: 10ملزموں کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں
لاہور(وقائع نگار خصوصی) قصور ویڈیو سکینڈل کے دس ملزموں کی بریت کے خلاف حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں۔ یہ اپیل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے ہائیکورٹ میں دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور سیشن عدالتوں نے ملزموں کو ثبوت اور ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود بری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ گنڈا سنگھ والا میں جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرنے کے متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ جنسی زیادتی کے سکینڈل سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی لہٰذا ملزموں کو بری کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔