• news

الیکشن کمشن اور نادرا کے درمیان آر ٹی ایس منصوبہ میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن اور نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی کے درمیان رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم منصوبہ میں تعاون کیلئے معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ تقریب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد جبکہ نادرا کی جانب سے چیئرمین عثمان یوسف مبین نے دستخط کئے۔ اس منصوبہ کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو موبائل کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن