• news

ٹرمپ کی ممکنہ تجارتی پابندیوں سے عالمی معیشت متاثر ہو گی: چین کا انتباہ

بیجنگ (اے ایف پی + آئی این پی/شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ تجارتی پابندی کے اقدامات پر صبر وتحمل سے کام لے اور عالمی معیشت کو مثبت مہمیز دینے میں کردار ادا کرنے کے لیے کثیر الجہتی تجارتی قوانین کی پاسداری کرے ۔یہ بات وزارت تجارت نے کہی ہے۔چینی وزارت تجارت نے یہ رد عمل ٹرمپ کی دھمکی پر دیا۔ اس امریکی اقدام کی وجہ سے کئی ممالک میں امریکہ کی طرف سے تجارتی تحفظاتی ازم اقدامات کے اندھا دھند استعمال کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ چینی وزارت تجارت نے تجارتی انسداد وتحقیقات بیورو کے سربراہ وانگ ہی جن نے یہ بات کہی۔

ای پیپر-دی نیشن