لاپتہ شہری کی باز یابی سے متعلق کیس میں وز ارت دفاع سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری صمیم عفان کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے وزارت دفاع سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عتیق الرحمن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔