• news

کنٹرول لائن: سکول وین پر بھارتی فائرنگ، ڈرائیور شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، انڈین پوسٹ تباہ، 5 فوجی ہلاک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹ تباہ کر دی۔ تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی پوسٹ پر بمباری کی جس سے پوسٹ تباہ اور 5 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ شہریوں پر بھارتی دہشت گردی کا جواب دیتے رہیں گے۔ قبل ازیں بھارتی فوج نے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر ایک سکول وین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وین ڈرائیور شہید ہو گیا۔ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے جمعرات کے روز کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے ایک سکول وین کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی اور سخت احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ انہیں تھمایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر جان بوجھ کر سکول کے بچوں کی ایک وین کو نشانہ بنایا گیا جو بٹل مدھار پور روڈ پر جارہی تھی جبکہ سکول کے کئی بچے شدید خوف کا شکار ہوگئے۔ احتجاجی مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار بار تحمل کی ضرورت پر زور دینے کے باوجود بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل او سی پر سکول وین پر بھارتی فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلااشتعال اور غیراخلاقی اقدامات سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر جنیوا کنونشن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے شہید وین ڈرائیور کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بچوں کی سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

ای پیپر-دی نیشن