• news

بہاولپورمیں13ویں چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راونڈختم


لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر)چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راو¿نڈ ختم ہو گیا ہے۔ اے کیٹگری میں صاحبزادہ سلطان نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ کم ترین وقت میں طے کیا، دلچسپ ایونٹ میں4غیرملکیوں سمیت 3 خواتین ڈرائیورز کی بھی شرکت۔13ویں چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راو¿نڈختم ہوگیا ہے۔ اے کیٹگری میں صاحبزادہ سلطان نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ 1 منٹ36 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ بی کیٹگری میں زین محمود نے کامیابی حاصل کی۔اس ایونٹ میں 110 سے زائد گاڑیوں نےشرکت کی۔ گرد آلود اور مشکل ٹریک پر ڈرائیورز نے اپنی مہارت کامظاہرہ کیا۔

چولستان جیپ ریلی میں4 غیرملکی اور3 خواتین ڈرائیورزبھی شامل ہیں۔ایونٹ میں آج سٹاک کیٹگری کے مقابلے ہونگے۔ فائنل راو¿نڈ 18 فروری کو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن