انضمام الحق کا نوجوان پلیئرز کو کلب کرکٹ کھیلنے کا مشورہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کلب کرکٹ پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے اس سے ہی کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ پاکستان کیلیے بہت ضروری ہے، کلب کرکٹ سے ہی کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو کلب کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے، ایونٹ سے پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے، آج کل کھلاڑی بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز کو 4 روزہ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کو فروغ دینا پڑے گا