پہلا ٹی ٹونٹی : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے ہر ادیا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے ہراکر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے ۔ سومیہ سرکار 51‘مشفیق الرحیم 66اور کپتان محمود اللہ 43رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سری لنکا نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ مینڈس 53‘شناکا 42اور تھسارا پریرا 39رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کشال مینڈس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔